ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل نے طیارے سودے کو لے کر وزیر اعظم مودی کونشانہ بنایا 

راہل نے طیارے سودے کو لے کر وزیر اعظم مودی کونشانہ بنایا 

Sun, 08 Apr 2018 01:03:19    S.O. News Service

نئی دہلی،07؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کانگریس صدر راہل گاندھی نے ہندوستان کے لڑاکا طیارے خریدنے کے لئے کئے جانے والے ممکنہ معاہدے کی خبروں کو لے کر آج وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ وہ اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ کر کہاکہ مودی گھوٹالہ خبردار15 ارب ڈالر کے لڑاکا طیارے سودے کے لئے دوبارہ ٹینڈر جاری۔اسٹریٹجک شراکت دار کا سمجھوتہ کرنے کے لئے وزیر اعظم کے دوست دوڑ میں۔راہل نے کہاکہ رافیل (ہندوستان کی طرف سے خریدے گئے 36 رافیل طیارے کی طرف اشارہ) سرکاری خزانے کو ہوئے 40ہزار کروڑ روپے کا نقصان فرانسیسیوں کے لئے (الوداعی پیغام)دولت تھی، تاکہ وزیر اعظم دوبارہ ٹینڈر کر سکیں اور دوستوں کو فائدہ پہنچا سکیں۔انہوں نے اس ٹویٹ کے ساتھ ایک ویب سائٹ کی خبر بھی ٹیگ کی ہے جس کا عنوان ہے ’دنیا کے سب سے بڑے سودے میں ہندوستان کو 15 ارب ڈالر کے جنگی طیاروں کی درکار‘ ہیقابل ذکر ہے کہ کانگریس وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت پر رافیل طیارے سودے کو لے کر حملہ بولتے رہے ہیں۔اپوزیشن پارٹی کا الزام ہے کہ اس ہوائی جہاز کے لئے سابقہ یو پی اے حکومت نے کم قیمتوں پر فرانس کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور موجودہ بی جے پی حکومت نے اس سودے کو منسوخ کرکے زیادہ قیمت پر 36 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا۔


Share: